نئی دہلی (وارتا) کوریائی کمپنی سیم سنگ الیکٹرانکس لمیٹیڈ نے آج جدید ترین تکنیک سے مزین ۴۔جی ایل ای ٹی سی اے ٹی ۔۶ تکنیک والا نیا اسمارٹ فون گلیکسی الفا پیش کیا ہے جس کی قیمت ۳۹ہزار ۹۹۰ روپئے ہے۔ سیم سنگ انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر ایس کے کم کمپنی کے موبائیل اور آئی ٹی نائب صدر عاصم وارثی اور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتا نے اس نئے اسمارٹ فون کو پیش کیا۔ یہ فون اکتوبر ماہ کے پہلے ہفتے میں ہندوستانی بازار میں فروخت کیلئے دستیاب ہوگا۔مسٹروارثی نے بتا یا کہ اینڈ رائڈ ۴ء۴ء۴ کٹکیٹ آپریٹینگ سسٹم پر مبنی ۷ء۶ ملی میٹر پتلے اس فون کا وزن محض ۱۱۵ گرام ہے۔ اس میں ۷ء۴ انچ کا ایچ ڈی سپر ڈسپلے کے ساتھ ۱۲ ایم پی کا ریئر اور ۱ء۲ ایم پی کا فرنڈ کیمرہ نصب ہے۔ اس کی ریم ۲ جی بی اور اس کی میموری کی صلاحیت ۳۲ جی بی ہے۔ یہ فون ۳۰۰ ایم بی پی ایس تک ڈاؤنڈ لوڈ اسپیڈ میں معاون ہوسکتا ہے۔ انھوںنے بتایا کہ پریمیئم اسمارٹ فون زمرے کو پیش نظر رکھتے ہوئے تین رنگوںمیں ایسے پیش کیا گیاہے۔ گلیکسی الفا کا ڈیزائن کمپیکٹ باڈی والا ہے اور اس کا ڈھانچہ دھات کا بنا ہے۔ اس میں ۱۸۶۰ ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ کمپنی کا یہ پہلا دھات کی باڈی والا اسمارٹ فون ہے۔