نئی دہلی (بھاشا) لگژری ٹیکس کی وصولی کم رہنے سے فکر مند آب کاری ٹیکس محکمے نے قومی دار الحکومت میں ایسے ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والے ہوٹلوں، بینکویٹ ہالوںاور اسپا پر شکنجہ کسنا شروع کردیاہے۔ آب کاری محکمہ جو کہ دہلی میںلگژری ٹیکس کی وصول یابی کاکام بھی کرتا ہے۔ اس کام میں دیگر اینجسیوں کی
مدد بھی لے گا تاکہ لگژری ٹیکس کی وصولی میں اضافہ کیا جاسکے۔ محکمے کے ایک سنیئر افسرنے کہا کہ ہم نے پولیس اور سیاحت محکمے سے ان ہوٹلوں، بینکویٹ ہال اور مساج پارلروں(اسپا) کی فہرست طلب کی ہے جو ان کے پاس رجسٹرڈ ہیں تاکہ ان پر نزدیک سے نظر رکھی جاسکے۔ افسر نے کہا کہ اس اسکے علاوہ ہم نے ٹریڈ ٹیکس محکمے سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے کاروباری اداروں کی تفصیلات دستیاب کرائیں تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ کیا وہ لگژری ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں۔ فی الحال مختلف زمروں کے تقریباً ۱۱۴۳ ہوٹل آب کاری محکمے کے پاس رجسٹرڈ ہیں جو لگژری ٹیکس کے دائرے میں آتے ہیں۔ محکمے کے افسر نے کہا کہ ان کے پاس رجسٹرڈ اکائیاں ٹیکس اور دیگر خدمات کے ادائیگی کے لئے پروڈکٹ سپلائی سیریز انفارمیشن مینجمیٹ سسٹم کا استعمال کررہی ہیں۔