میرٹھ(بھاشا)میرٹھ کے کنکر کھیڑاتھانہ علاقہ کے ایک گائوں میںدونوجوانوں نے ایک لڑکی کواغواکر کے اس کی دودنوں تک آبروریزی کی ۔ آبروریزی کے بعد ملزم بے ہوشی کی حالت میں لڑکی کو جنگل میں پھینک کر فرارہوگئے۔پولیس نے ملزم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کو گرفتارکرنے کیلئے ان کے گھروں پر چھاپہ مارالیکن ملزمین گھر پر نہیں ملے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ لڑکی گزشتہ ۲۱؍ستمبرکو اپنے ماں کے ساتھ کھیت سے چارہ لینے کیلئے جارہی تھی اسی دوران گائوں کے ہی ایک نوجوان نے اپنے دوست کے ساتھ ملکر اسے اغواکرلیا ۔ پولیس نے متاثر ہ لڑکی کی تحریر پر سہیل اوراس کے دوست کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا لیکن ابھی تک معائنہ کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔