لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔کاکوری ریلوے لائن پر ایک نوجوان مشتبہ حالت میں ٹرین سے گر گیا۔ ریلوے لائن کے کنارے پڑے زخمی نوجوان کو گاؤں والوں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک ہے۔ آبائی طور سے پنجاب کے گرداس پور کا رہنے والا راجندر کمار لکھنؤ کسی کام کے سلسلہ میں آیا تھا۔ اتوار کی صبح ٹرین سے وہ واپس لوٹ رہا تھا۔ گاڑی جب کاکوری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پہنچی تبھی اچانک چلتی ٹرین سے گر گیاجس سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ گاؤں والوںنے اسے زخمی پڑا دیکھ کر اطلاع پولیس کو دی اور کسی طرح اسے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے ٹراما سینٹر ریفر کردیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجندرکی حالت نازک بنی ہوئی ہے، اس کے پاس سے ملے موبائل فون کی مدد سے حادثہ کی اطلاع کنبہ والوں کو دی۔