بالی ووڈ کے کنگ کہے جانے والے ایکٹر شاہ رخ خان جس فلم میں ہوتے ہیں، اس کا ہٹ ہونا یقینی ہوتا ہے۔ ان کا کسی فلم میں ہونا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ ایسا کہنا ہے خود شاہ رخ خان کا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا،’آف بیٹ فلم کیا ہوتی ہے۔ آپ مجھے کسی آف بیٹ فلم میں شامل ڈال دیں، وہ اپنے آپ ہی آن بیٹ ہو جائے گی۔ چک دے انڈیا آف بیٹ فلم تھی اور اس نے بہترین کمائی کی۔ یہ میرے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی تھی۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے اب تک اپنے کیریئر میں کئی ’مایا میم صاب‘، ‘وطن’، ‘چک دے انڈیا’، ‘بازی گر‘، ڈر، اوہ ڈارلنگ یہ ہے انڈیا جیسی آف بیٹ کہی جانے والی فلموں میں کام کیا اور تمام میں انہیں کامیابی ملی۔ اس لئے ان کا خیال ہے کہ وہ آف بیٹ اور آن بیٹ فلموں میں فرق کو نہیں سمجھتے انڈسٹری میں رومانوی کے بادشاہ کہے جانے والے شاہ رخ یہ بھی کہتے ہیں کہ وہ کسی اور کی مرضی سے فلم سائن نہیں کرتے۔ میں نے ایک سپر اسٹار ہوں، میرا پاس نام-پیسہ-شہرت-اورڈس، سب کچھ ہے۔ میں نے وہی فلمیںکرتا ہوں، ج
س سے مجھے خوشی ملے۔ میں نے ’را ون‘ کی کیونکہ میرے بچوں کو سپراسٹار پسند ہیں۔ میرے والد نے ہاکی کھیلی ہے اس لئے میں نے ’چک دے ‘ کی۔ شاہ رخ کے مطابق ان کی آنے والی فلمیں(رئیس اور فین) آف بیٹ فلموں کے زمرے میں آتی ہیں اور وہ ایسی فلموں کا حصہ بن کر خوش ہیں۔۴۸ کی عمر میں بھی شاہ رخ اپنے کیریئر کو لے کر فکر مند نہیں ہیں۔ ایک اداکار کی حیثیت سے ہر نئے آنے والے دن کے ساتھ سیکھ رہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں اپنی خواہشات کے بارے میں جانتا ہوں اور اپنی طرف سے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اداکار کھبی بھی پریشان نہیں ہوتے اور اگر وہ پریشان ہوتے ہیں تو پھر وہ اداکار نہیں ہیں۔