لکھنؤ۲۹؍ستمبر ۲۰۱۴ء
ممتاز ڈگری کالج گرلس ہاسٹل میں بیرسٹر ممتاز حسین ودیگر بانیانِ انجمن اصلاح المسلین کے ایصال ثواب و خراج عقیدت کے لئے قرآن خوانی و جلسہ کا انعقاد کیا گیا ۔ جلسہ ہاسٹل کی وارڈن ڈاکٹر شبنم اکبر کی صدارت میں ہوا اور نظامت کے فرائض عنبر آفرین نے انجام دئے۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شبنم اکبر نے بیرسٹر ممتاز حسین کے حالاتِ زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انجمن اصلاح المسلمین کے قیام سے لیکر پی۔جی۔ کالج و گرلس ہاسٹل بننے تک پیش رفت کے بارے میں بتایا۔ جلسہ میں محسنہ اکبر، غزالہ پروین، نوشین، گلشانہ، شاہین، چمن، جنت، مفلحہ، فرحین، شالنی یادو، نہا گپتاوغیرہ نے ممتاز حسین کی شخصیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ہاسٹل کی لڑکیوں و اسٹاف نے بیرسٹر ممتاز حسین ودیگر بانیانِ انجمن اصلاح المسلین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغفرت کی۔