نئی دہلی(بھاشا) ریئل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف کو صارفین فورم نے اپنے ایک صارف کو ۵ء۴ لاکھ روپئے سے زیادہ کی ادائیگی کی ہدایت دی ہے۔ نئی دہلی صارفین تنازعات تصفیہ فورم نے اپنے ایک فیصلہ میں کہا ہے کہ کمپنی نے جس طرح ایک خاتون صارف سے فرضی دستاویز کی بنیاد پر تقریباً ۵ء۱ لاکھ روپئے لئے اس سے یہ واضح طور پر دھوکہ دہی، طاقت کے زور پر وصولی کا معاملہ بنتاہے۔ کے سی چتر ویدی کی صدارت والے اس ضلع صارفین فورم میں ڈی ایل ایف نیو گڑگاؤں ہومس ڈیولپرس پرایئوٹ لمیٹیڈ سے کہا ہے کہ وہ دہلی کی رہنے والی شلپی گوڑ کو سود سمیت چار لاکھ ۴۹ ہزار ۷۲۰ روپئے ادا کریں۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ معاملہ مجرمانہ قسم کا ہے اور اس کی جانچ ہونی چاہیے شلپی نے نیوٹاؤن ہائیٹس پروجیکٹ میں ۲۰۰۸ میں فلیٹ کے لئے ۲۸ لاکھ رو
پئے سے زیادہ رقم جمع کرائی تھی اور اس اطلاع کے بعد تعمیر کا کام شروع نہیں ہو اہے۔ انھوں نے رقم واپس لینے کی درخواست کی کمپنی نے رقم واپس کرتے وقت ایک ۴۹ ہزار ۷۲۰ روپئے کاٹ لئے صارف عدالت میں کہا کہ تعمیری کام شروع نہیں ہوا تھا پھر بھی کمپنی کے ذریعہ جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ کام پورے زور و شور سے چل رہا ہے اور وہ ترقی فیس وغیر کے ساتھ بار بار رقم حاصل کرتی رہی۔