تعداد 2011ء کے دوران لیبیا میں نیٹو پروازوں سے بڑھ سکتی ہے
ماہ اگست میں داعش کے خلاف شروع کی گئی امریکی فضائی کارروائی سے اب تک امریکی بمبار طیارے عراق اور شام میں تقریبا 4100 پروازیں بھر چکے ہیں۔ یہ بات امریکی فوج کے ایک ذمہ دار نے بتائی ہے۔
ان 4100 پروازوں میں نگرانی اور جاسوسی کی غرض سے کی گئی پروازوں کے علاوہ بمباری کرنے اور دوران پرواز طیاروں میں
ایندھن بھرنے کی غرض سے کی جانے والی پروازیں بھی شامل ہیں۔
امریکی حکام کے مطابق پروازوں کی یہ تعداد داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کے دائرے میں وسعت کا اظہار ہے۔ اس سے پہلے ان پروازوں اور کارروائیوں کا دائرہ صرف عراق تک محدود تھا تاہم ستمبر کے آخری ہفتے کے آغاز سے شام بھی ان کارروائیوں کی زد میں آ گیا ہے۔
ان ذرائع کے مطابق عرب ملکوں کی اب تک 40 پروازیں شام میں داعش کے خلاف بروئے کار آئی ہیں۔ امریکی حکام نے بتایا ان 4100 پروازوں میں سے 1400 پروازیں ایندھن بھرنے کے لیے کی گئیں۔ تاہم یہ تعداد 27 ستمبر تک کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ نگرانی اور جاسوسی کی غرض سے کی گئی پروازوں کی تعداد بھی سینکڑوں میں ہے ،لیکن امریکی حکام نے ان کی متعین تعداد ابھی جاری نہیں کی ہے۔
تاہم معلوم ہوا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے پروازوں کی یہ رفتار رہی تو لیبیا میں 2011 میں کی گئی نیٹو کی کارروائیوں سے زیادہ ہو جائے گی۔
واضح رہے اپریل 2011 سے اگست تک نیٹو فورسز نے مجموعی طور پر 5300 پروازیں بھری تھیں۔ امریکی صدر اوباما نے ماہ اگست کے دوران عراق میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے کارروائیوں کی منظوری دی تھی۔
اس کے اگلے ہی ماہ امریکا نے شام میں بھی داعش کے خاتمے کی مہم شروع کر دی۔ امریکی پینٹاگان کے حکام کے مطابق عراق میں داعش کے خلاف اب تک امریکا نے 224 فضائی کارروائیاں کی ہیں۔ یاد رہے عراق میں فرانس کے طیارے بھی بروئے کار ہیں۔
اس کے مقابلے میں شام میں 23 ستمبر سے اب تک 66 مرتبہ بمباری کی گئی ہے۔ ان میں 43 مرتبہ بمباری امریکی طیاروں نے اور 23 مرتبہ عرب ممالک کے طیاروں نے کی ہے۔ عرب ممالک میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن بطور خاص شامل ہیں۔
ایک امریکی تھنک ٹینک کے مطابق عراق میں 1600 فوجیوں پر مجموعی طور پر 24 ستمبر تک اخراجات 780 ملین ڈالر سے 930 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔