لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں اقلیتی مورچہ کے ریاستی عہدیداروں وعلاقائی صدور کا جلسہ ہوا۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے ریاستی صدر رومانا صدیقی نے نومبر ماہ سے ہونے والی رکنیت مہم میں زیادہ سے زیادہ رکن بنائے جانے و آئندہ اسمبلی انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر اسمبلی حلقہ کے بوتھ سطح تک کارکنوںکو تیار کرنے پر زور دیا ساتھ ہی ریاستی صدر نے تنظیم کو مضبوط کرنے کیلئے ریاستی عہدیداران کو حلقہ وار ذمہ داریاں سونپیں۔
اقلیتی مورچہ کی صدر رومانا صدیقی نے ریاست کے علاقوں کیلئے الگ الگ انچارج نامزد کئے جس میں بندیل کھنڈ علاقہ میں ریاستی نائب صدر سرفراز علی و ریاستی میڈیا انچارج شاہنواز خان کو انچارج بنایا جبکہ یہ اودھ حلقہ کی ذمہ داری ریاستی سکریٹری حاجی جمیل و جلال الدین کو سونپ دی۔ اسی طرح پنچال حلقہ کے ریاستی نائب صدر عمران ترکی و کانشی حلقہ میں ریاستی سکریٹری ایس ایم نعیم و ریاستی نائب صدر سکھ درشن سنگھ بیدی، کانپور حلقہ سے ریاستی نائب صدر ارشاد احمد، برج حلقہ میں ریاستی نائب صدر اجمل زیدی و ریاستی سکریٹری ڈاکٹر جہاں آراء، گورکھپور حلقہ میں ریاستی سکریٹری محمد ریاض الدین کو انچارج بنایا گیا جبکہ مغربی حلقہ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ریاستی نائب صدر رابعہ قریشی و برج حلقہ کے علاقائی جنرل سکریٹری سلطان کو سنبھل مرادآباد، امروہہ ، ہاپوڑ و رامپورکی ذمہ داری دی اور باقی اضلاع کی ذمہ داری ریاستی سکریٹری اطہر کان کو سونپی گئی۔