لکھنؤ(نامہ نگار)سی پی ایم ٹی ۲۰۱۴ء کے خصوصی الاٹمنٹ میں منگل کو خوب ہنگامہ ہوا۔کچھ طلباء نے جہاں انتظامیہ مخالف نعرے بازی کی تو متعدد طالبات رونے لگیں۔ طلباء وطالبات نے کہا کہ افسر و انتظامیہ کوئی بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرٹ میں اوپر ہونے کے باوجود ان کو داخلہ نہیں دیاجار ہا ہے۔ واضح رہے کہ دوسرے میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کر رہے طلباء بھی بقیہ ۶۵سیٹوں پر داخلہ کیلئے منگل کو ایس جی پی جی آئی پہنچے تھے لیکن وہاں انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
کے جی ایم یو کی بقیہ ۶۵نشستوں پر منگل کو ایس جی پی جی آئی میں داخلہ کا عمل مکمل ہونا تھا افسران نے کہا کہ ان سیٹوں پر داخلہ کیلئے کونسلنگ وغیرہ نہیں ہوگی۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر داخلے کئے جائیںگے۔
ان سیٹوں پر ان طلباء کو داخل کرنے سے منع کیا گیا تھا جو کسی بھی کالج میں ایم بی بی ایس میں داخلہ حاصل کر چکے تھے۔ اس کے باوجود سیکڑوں کی تعداد میں طلباء پی جی آئی پہنچ چکے تھے۔ طلباء و طالبات کی
تعداد کے پیش نظر کیمپس میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی تھی۔