واشنگٹن، 17 نومبر :وسطی مغربی امریکہ کے ساحلی علاقہ میں موسم کے بگڑتے مزاج نے افسران کو چوکس کردیا ہے۔
امریکہ کے محکمہ موسمیات نے آج الرٹ جاری کرکے کہا ہے کہ اس علاقہ میں زبردست گردابی طوفان آنے کا امکان ہے جس سے 10 ریاستوں میں بہت تیز ہوا، بھاری بارش نیز سمندر میں طغیانی آنے کا خطرہ ہے۔
امریکہ کے قومی محکمہ موسمیات کی نائب سربراہ لارا فرزیون نے کہا کہ ہم انتہائی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنے کے پیش نظر تیاریاں کررہے ہیں۔
محکمہ کے مطابق اتوار کو گردابی طوفان ساحلی شہر پیوریا اور الینوئس کے ساحل سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان سے تقریباً 53 لاکھ امریکی متاثر ہوسکتے ہیں۔