بلند شہر، 04اکتوبر (یواین آئی) اترپردیش میں بلند شہر کے شکارپور علاقے میں ایک بس میں ہوئے سیلینڈر دھماکہ میں زخمی دو دیگر لوگوں کی موت کے ساتھ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37ہو گئی ہے۔ شہر کے ایس پی راجیش کمار نے آج یہاں بتایا کہ میرٹھ میڈیکل کالج میں داخل احمد گڑھ علاقے کے امسیا گاؤں کے رہنے والے دو زخمیوں رام اور مہیش نے کل شام دم توڑ دیا۔
غور طلب ہے کہ گذشتہ 22ستمبر کو شکارپور سے جہانگیر آباد جارہی ایک بس میں لے جائے جارہے پانچ کلو کے ایک گیس سیلینڈر کے پھٹنے سے بس میں سوار 100سے زائد لوگ بری طرح جھلس گئے تھے ۔ زخمیوں کو بلند شہر ، میرٹھ اور دہلی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔