لکھنؤ: علی گنج علاقہ میں ریلوے لائن کے قریب ٹرین سے کٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق علی گنج کی چاند گنج ریلوے لائن کے قریب اتوار کی صبح تیس سالہ نوجوان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع علی گنج پولیس کو دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاشی لیکر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متوفی کے پاس سے کوئی کاغذ نہیں ملا ہے جس کی بنیاد پر اس کی شناخت کی جاسکے۔ اندیشہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ متوفی مزدور تھا۔