نئی دہلی۔چمپئن لیگ ٹوئنٹی 20 میں دو بار مشتبہ گیندبازی ایکشن کی شکایت کے بعد برطرف کئے گئے آف اسپنر سنیل نارائن کو ویسٹ انڈیز ٹیم کے آئندہ دورہ ہندوستان سے بھی باہر کر دیا گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بتایا کہ مشتبہ گیندبازی ایکشن کی وجہ چمپئن لیگ میںلگی پابندی کے بعد نارائن کو وطن واپس بلا لیا گیا ہے۔ایسا مانا جا رہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں بھی نارائن کے بولنگ ایکشن کی شکایت کی جانے کا خدشہ ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو مرتبہ مشتبہ گیندبازی ایکشن کی شکایت کئے جانے کے بعد نارائن اب کولکتہ نائٹ رائیڈرس کی طرف سے فائنل مقابلے میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔ویسٹ انڈیز ٹیم کے چیئرمین کلائو لائیڈ چمپئن لیگ میں مشتبہ گیندبازی ایکشن کے معاملات سے نمٹنے کے طریقے سے بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہامیں مایوس ہوں کہ ہمارا بہترین بولرٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔میں اس پورے عمل سے بھی مایوس ہوں جس کے تحت نارائن کو لیگ سے باہر کیا گیا۔ایسی چیزوں سے ہندوستان کے خلاف ٹیم کی تیاریوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے
لیکن ہم اس چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔ ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچ کی سیریز کا پہلا میچ آٹھ اکتوبر کو کوچی میں کھیلا جائے گا۔اس کے علاوہ دونوں ٹیمیں واحد ٹوئنٹی 20 میچ بھی کھیلے گی۔نارائن کے باہر ہو جانے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے پاس کوئی ماہر اسپنر نہیں بچا ہے جس سے ہندوستان کے خلاف اس کے مہم کو گہرا جھٹکا لگا ہے۔ نارائن کے چنئی سپرکنگس کے خلاف ہونے والے فائنل سے باہر ہو جانے سے کولکاتہ کو بھی گہرا جھٹکا لگا ہے۔اگرچہ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا ہے کہ بی سی سی آئی کی طرف سے مجوزہ قوانین پر عمل کرے گی تاکہ نارائن انڈین پریمیئر لیگ جیسے دیگر ٹورنامنٹ میں بولنگ کر سکیں۔حالانکہ اس سے پہلے لاہور کے عدنان رسول اور ڈولفنس کے پرینیلان کے خلاف بھی مشتبہ گیندبازی ایکشن کی شکایت کی جا چکی ہے۔ نارائن پر پابندی لگانے کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہاہم قوانین کو تسلیم کرتے ہیں۔نارائن کو کسی بھی چیز کی ضرورت ہو گی ہم اسے مکمل کریں گے۔ہمیں فائنل میں ان کی کمی کھلے گی۔ لیکن ہم انہیں مکمل حمایت دیں گے تاکہ ان کے کیریئر پر اس پابندی کا کوئی اثر نہ پڑے۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اس پابندی کا وقت کافی حیران کن ہے اور یہاں تک کہ وہ واحد باؤلر ہے کہ جن کی ٹورنامنٹ میں دو بار مشتبہ گیندبازی ایکشن کی شکایت کی گئی ہے ۔