چنڈی گڑھ (بھاشا) پنجاب میں لوگوں کو ڈیزل، کولڈ ڈرنک اور سگریٹ کے لئے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ریاست کی شرومنی اکالی دل اور بی جے پی اتحاد والی حکومت نے ان مصنوعات پر ویٹ بڑھا دیا ہے۔ایکم اکتوبر کو جاری ایک اعلانیہ میں پنجاب حکومت کے متعلقہ محکمے نے ویٹ کی شرح ڈیزل پر ایک فیصد، کولڈ ڈرنکس پر ۵ فیصد اور سگریٹ وسگار پر ۵ء۹ فیصد بڑھا دیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ اب ڈیزل پر ویٹ بڑھ کر ۷۵ء۹ فیصڈ جب کہ کولڈ ڈرنکس پریہ ۵ء۲۷ فیصد اور سگریٹ پر ۳۰فیصد ہوگیا ہے۔پنجاب ویٹ کی شرحوں پر ۱۰ فیصد اضافی چارج بھی لگاتا ہے۔