کانپور(نامہ نگار)۔ چھتر پتی شاہو جی مہاراج یونیورسٹی کے ایمبولینس ڈرائیور کو چاقو مار کر قتل کردیاگیا اور اس کی لاش گنگا ندی کے قریب بٹھور سڑک پرپھینک دی گئی۔ شناختی کارڈ برآمد ہونے کے بعد لاش کی شناخت کرلی گئی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سول لائنس کا باشندہ ہری لال یونیورسٹی کے پیر میڈیکل کالج میں ایمبولینس ڈرائیور تھا۔ اہل خؒانہ کے مطابق کل شام کو پان کھانے کیلئے گھر سے روانہ ہوا تھالیکن واپس نہیں پہنچا۔ کل اس کی لاش گنگا بیراج کے قریب بٹھو رسڑک پر پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے شناختی کارڈ کے ذریعہ اس کی شناخت کی اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی لاش پرچاقئوں کے نشان ملے ۔ ہری لال کے اہل خانہ کی تحریر پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔