گورکھپور(نامہ نگار)۔دوشنبہ کوعیدالاضحی کی نماز عید گاہ اور شہر کی مختلف مساجد میںادا کی گئی ۔ اس موقع پر ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی ۔مسلمانوںکے گھروں اور ۳۷منتخب مقامات پر قربانی اداکی گئی ۔ شہر کی عیدگاہ اور دیگر مساجد میں مقررہ وقت پر عید الاضحی کی نماز ملک وملت سلامتی کی دعا
کے ساتھ ادا کی گئی ۔عیدالاضحٰی کے موقع پرخصوصی خطبہ پیش کیاگیا ۔ مسلمانوں نے بھائی چارہ ،اتحاد اور ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا نماز ختم ہونے کے بعد لوگوںنے گلے مل کرایک دوسرے کومبارک باددی۔ عیدالاضحی کی نماز کیلئے لوگوں نے آج صبح سے ہی تیار ی شروع کردی ۔ بچوں بزرگوںاور نوجوانوںنے نئے لباس پہن کرعیدگاہ اور مساجد کارخ کیا۔ عیدگاہ اورمساجد نمازیوںسے بھری ہوئی تھی۔ عیدگاہ مبارک خاں شہید کے پیش امام وخطیب مولانا فیض اللہ قادری ،غازی مسجد ،غازی روضہ کے پیش امام مفتی اختر حسین نے قربانی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ نماز کے بعد قربانی شروع کی گئی جودیر شام تک جاری رہی ۔ قربانی کاگوشت غرباء ، یتیموں ، مسکینوں ، رشتہ داروں اورپڑوسیوںمیں تقسیم کیاگیا۔اس موقع پر سوئیں سمیت دیگر لذیذ پکوان کااہتمام کیاگیا۔لوگوںنے ایک دوسرے کے گھروں پر جاکر مبارک باد دی۔