لکھنؤ(بیورو)گورنر رام نائک نے کہا ہے کہ تپ دق (ٹی بی) کا مرض ایک سنگین بیماری ہے۔ لیکن لا علاج نہیں۔ سائنس کے دور میں صحیح علاج مریض کو وقت سے حاصل ہو جائے تو وہ تندرست ہو سکتا ہے۔ انسداد ٹی بی ادارہ کو مزید سرگرم اور اقتصادی طور سے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
ٹی بی کی روک تھام کیلئے ادارہ کی جانب سے نشر واشاعت بھی ضروری ہے۔ اس ادارہ کے ساتھ خواتین اور نوجوانوں کو جوڑنے کی ضرورت ہے۔ ٹی بی سے بچنے کی اطلاع اور مکمل علاج دیہی علاقوں میں بھی پہنچانے کی کوشش کی جانا چاہئے۔ گورنر آج راج بھون میں اترپردیش انسداد ٹی بی ادارہ کے ۶۵ویں ٹی بی سیل فروخت مہم کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب کررہے تھے۔
گورنر نے اس موقع پر کے جی ایم یو کے پلمونری میڈیسن شعبہ کے صدر ڈاکٹر سوریہ کانت کی تصنیف کردہ کتاب ’ٹی بی مرض ، سوالات کے جواب ہمارے‘ کا اجراء بھی کیا۔ یہ کتاب ٹی بی کے مرض کے بارے میں
تحریر کی گئی ہے۔