لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی نے روزنامہ امر اجالہ کے سینئر صحافی منوج شریواستو کے نا وقت انتقال پر اظہار افسوس ظاہر کرتے ہوئے غمزدہ کنبہ کے تئیں اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹر باجپئی نے سینئر صحافی منوج شریواستو کے انتقال کو نہ صرف اخباری دنیا بلکہ سماجی حلقوں کا بھی ناقابل تلافی نقصان بتاتے ہوئے کہاکہ اپنی بے باک رپورٹنگ و مضمون کے ذریعہ آنجہانی شریواستو نے اخبار کے حلقوں میں اپنی خاص جگہ بنائی۔ انہوں نے سماج کے پسماندہ طبقہ کے لوگوںکی آواز کو اپنی خبروں کے ذریعہ سب کے سامنے رکھا۔