دبئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بلے بازی کے طور پر ٹیم اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔مصباح کے مطابق اس برے دور سے نکلنے کیلئے ان کی ٹیم کو ایک دو اچھی اننگز کی ضرورت ہوگی۔ آسٹریلیا کے ساتھ منگل کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم 256 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے محض 37 اوور میں 162 پر آؤٹ ہو گئی۔اس سے پہلے اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ٹی -20 میچ
میں بھی ٹیم 20 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 96 رن ہی بنا سکی تھی پہلے ون ڈے میں ملی شکست کے بعد پریس کانفرینس میں مصباح نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کافی وقت سے اپنااعتناد کھو بیٹھتے ہیں۔ہماری ٹیم کے ساتھ اب یہی ہو رہا ہے۔ہمیں بس ایک یا دو اچھی اننگز کی ضرورت ہے۔اس کے بعد ہم واپسی کر لیں گے۔ہم پر امید ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کوئی کھلاڑی ٹیم میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا اور ہماری ٹیم بھی پٹری پر لوٹ آئے گی۔قابل ذکر ہے کہ کپتان مصباح خود اس وقت خراب فارم سے گذر رہے ہیں۔مصباح نے گزشتہ 12 بین الاقوامی اننگز میں صرف ایک نصف سنچری لگائی ہے۔مصباح نے اعتراف کیا کہ انہیں کپتان کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے سامنے مثال پیش کرنی چاہئے۔انھوں نے کہا میں مسلسل کوشش کر رہا ہوں، لیکن کئی بار وہ چیزیں آپ کے مطابق نہیں ہوتی۔مجھے اس کے باوجود مثبت رہنا ہوگا اور اپنالے واپس حاصل کرنے کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ آسٹریلیا کے خلاف واحد ٹی 20 بین الاقوامی اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلنے والے زخمی پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ آئندہ دو ٹسٹ میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ 33 سالہ حفیظ کو محدود اوورز کی سیریز سے پہلے پریکٹس میچ کے دوران چوٹ لگنے کی وجہ چھ ٹانکے لگے اور انہیں گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات سیے ملک لوٹنا پڑا۔ پاکستانی ٹیم واحد ٹی 20 اور پہلے ون ڈے میں کافی بڑے فرق سے ہار گئی۔ لیکن اب ٹیم بچے ہوئے دو ون ڈے اور 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں میں بہتر کارکردگی کی امید لگائے ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ڈاکٹر نے اسے کم سے کم چار ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے اور ہمیں نہیں لگتا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہو پائے گا۔