ممبئی (بھاشا)۔ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی)نے کہاہے کہ وہ اپنے ان تین کوئلہ بلاکوں کے بارے میں صورت حال واضح کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے اپیل کرے گی۔ جس کے الاٹمنٹ اس نے حال کے ایک فیصلے میں منسوخ کردیئے ہیں۔ این ٹی پی سی کاخیال ہے کہ عدالت میںا یک بلاک کا الاٹمنٹ منسوخ نہ کرتے ہوئے جودلیل دی ہے وہ ان تینوں بلاکوں کے سلسلے میں بھی نافذ ہوسکتی ہے۔ سپریم کورٹ
نے گزشتہ ۲۵ستمبر کو اپنے حکم میں ۱۹۹۳سے ۲۰۱۰کے دوران مختلف کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے ۲۱۸بلاکوں میںسے ۲۱۴بلاکوں کا الاٹمنٹ منسوخ کردیاتھا۔ جن چار بلاکوں کا الاٹمنٹ برقرار رکھاگیاہے ان میں این ٹی پی سی کا پاکری بروا ڈیہ بلاک بھی ہے۔این ٹی سی پی کے چیئرمین اروپ رائے نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم تین کوئلہ بلاک کیرنداری ، تلائی پلی، اور دلنگا کے بارے میں صورتحال واضح کرنے کیلئے سپریم کورٹ سے اپیل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ نے ایک بلاک کے الاٹمنٹ کو صحیح ٹھہرایااور اس کی حمایت میں کچھ دلیں دیں۔ ہمارا خیال ہے کہ وہ دلیلیں بقیہ بلاکوں پر بھی نافذ ہوتی ہیں۔ اس لئے ہم ان منسوخ بلاکوں کے سلسلے میں عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے۔