لکھنو؛مرحوم خان بہادر سید احمد حسین رضوی تاجرتمباکو سے کون ہے جو واقف نہیں ۔خان بہادر صاحب محض ایک کامیاب ومعروف تاجر ہی نہیں تھے بلکہ ان کی ملی اورسماجی خدمات کواہل لکھنو کبھی فراموش نہ کرسکیںگے۔ ان کی پوری زندگی نظم وضبط اور حسن سلوک سے عبارت تھی ۔
احمد حسین صاحب کاانتقال ۵۵۹۱ ءمیں ہوا ۔ انتقال سے قبل ۰۴۹۱ ءمیں انہوںنے اپنی تمام املاک کو وقف علی الاود کے تحت وقف نامہ کے ذریعہ سنی وقف بورڈ میں رجسٹرکرادیا تھا۔ اس وقف نامہ میں ان کی رہائش گاہ کوٹھی”احمد منزل“اور اس سے ملحق مکانات بھی شامل ہیں ۔اس کوٹھی میںخان بہادر صاحب کے وارثین کے کئی کنبہ آباد ہیں ۔وقف نامہ کی شرائط وضوابط کے مطابق اس رہائش گاہ کو کسی بھی غیر اسلامی اور تجارتی مقصد کےلئے استعمال نہیںکیاجاسکتا ۔لیکن ادھر پانچ چھ برس کے عرصہ سے وقف کے موجودہ متولّی کی جانب سے یکطرفہ طور پر فلموںکی شوٹنگ کا سلسلہ برابر چل رہا ہے ۔حالانکہ بیشتروارثین اس غیر قانونی اور ناجائز فعل کے سخت مخالف ہیں۔یہ وراثین متولّی سے اس کا احتجاج بھی کرتے رہے ہیں۔ شوٹنگ کا یہ سلسلہ یکطرفہ طور پرشروع کیاگیا اور متولّی
صاحب نے املاک کے دیگر وارثین سے کوئی بھی باہمی رائے مشورہ یا اجازت نہیںلی ۔ اسکے علاوہ وقف کاحساب کتاب بھی طلب
کرنے کے باوجود برسوں سے نہیں دکھایا جاتا ۔
سارے فیصلے یکطرفہ کئے جاتے ہیں ۔کوٹھی کے اندر یعنی زنان خانے سے لیکر مردانے حصہ میں شوٹنگ کے عملہ کے درجنوں لوگ آزادانہ گھومتے پھر تے رہتے ہیں۔رات رات بھر شوٹنگ کاسلسلہ چلتارہتا ہے۔گھر کی خواتین ،اور بچے بچیوںکو سخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑتا ہے ۔ کوٹھی کے گیٹ پرتماشائیوںکاجم غفیر جمع رہتا ہے ۔ خواتین کونکلنے اور آمدورفت میں زحمت ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ناچ گانوں کی ریہرسل اور شور وہنگامے کی وجہ سے رہائشی کنبوں کو پریشانی ہوتی ہے ۔یادرہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر اسی خانوادہ کے بزرگوں نے کوٹھی کو اس طرح کے ماحول سے پاک وصاف رکھا۔
اس سے قبل بھی شوٹنگ کے دوران سنی وقف بورڈ سے وارثین کی جانب سے ان قانونی خلاف ورزیوں کی شکایت درج کرائی گئی لیکن سنی وقف بورڈ اور ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کارروائی سے دانستہ طورپر تسلسل اور تاخیر برتی گئی ۔
پچھلے ہفتہ سے پھر ایک بار شوٹنگ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اس بار بھی شکایتیں درج کرائی جاچکی ہیں لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔
فرید رضوی نے بتایا کہ ابھی تک انتظامیہ نے با ضابطہ طور سے شوٹنگ رکوانے کی کارروائی سے گریز کر رہا ہے۔