لکھنؤ: لکھنؤ شہر و ضلع کے دیگر شہری علاقوں کے اے پی ایل راشن کارڈ رکھنے والوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ ۱۸؍نومبر سے ۲۱؍نومبر تک خصوصی تقسیم کی تاریخوں میں مشاہدین کی موجودگی میں اے پی ایل گیہوں کی تقسیم لکھنؤ شہر و ضلع کے دیگر شہری علاقوں کے تحت راشن کی دکانوں کے ذریعہ کی جائے گی۔ مذکورہ اطلاع ضلع سپلائی افسر چندر شیکھر اوجھا نے آج یہاں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارڈ رکھنے والے افراد مقررہ تاریخ پر صبح ۸ بجے سے شام ۴ بجے تک راشن کی دکانوں سے دس کلو گیہوں فی کارڈ پر حاصل کر سکتے ہیں۔
اے پی ایل گیہوں کی تقسیم ۶ روپئے ۶۰ پیسے فی کلو کے حساب سے کی جائے گی۔ مذکورہ مقررہ تاریخوں کے علاوہ اے پی ایل کارڈ رکھنے والے مہینہ کے آخر تک بھی گیہوں لے سکتے ہیں۔ انہوںنے مزید بتایا کہ تقسیم میں کسی طرح کی شکایت ملنے پر متعلقہ کارڈ رکھنے والا شخص علاقائی غذائی افسر یا ضلع سپلائی دفتر کے ٹیلیفون نمبر پر اپنی شکایت درج کرا سکتا ہے۔