گورکھپور(نامہ نگار)۔ گذشتہ ۲۸؍ستمبر کو آواس وکاس کالونی می
ں پھل فروش سے تکرار ہونے کے بعد جے ای کی ریوالور سے گولی چلنے کے سبب ان کی بیوی کی موت ہو گئی تھی ۔ واردات کے دس دن کے بعد بھی اہل خانہ کی جانب سے تحریر نہ دئے جانے کے بعد ایس ایس پی نے شاہ پورایس او کورپورٹ درج کرنے کی ہدایت دی ۔اس لئے پولیس جے ای کے خلاف بیوی کے غیرارادتاً قتل کامقدمہ درج کرے گی۔
خبر کے مطابق فاطمہ روڈ کے قریب رہنے والے ششانک بھوشن سنگھ محکمہ تعمیرات عامہ میں چیف انجینئر کے عہدے پرفائز ہیں۔ گذشتہ ۲۸؍ستمبر کی شب ششانک بھوشن سنگھ اپنی بیوی پرینکا کے ساتھ آواز وکاس کالونی میںبجلی گھر کے قریب پھل فروش سونکرکی دکان پر خراب پھل واپس کرنے کے لئے گئے تھے۔
پھل فروش کے انکار کرنے کے بعد دونوں کے درمیان تنازع ہو گیا تھا۔ اسی ودران ششانک نے اپنا ریوالور نکالا لیکن پرینکا نے ریوالور کھینچنے کی کوشش کی تواچانک ریوالور سے گولی چل گئی۔ گولی لگنے سے پرینکا کی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران موت ہوگئی ۔