لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ غازی پور علاقہ میں رہنے والی ایک لڑکی نے پھانسی لگاکر اپنی جان دے دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکر خود کشی کی ہے۔ انسپکٹر غازی پور اجیت سنگھ چوہان نے بتایا کہ لوکش نگرکے بالمیکی نگر کی رہنے والی ۱۸ سالہ پونم اپنے ایک بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ آج شام پونم نے اپنے کمرے میں لگے پنکھے میں دوپٹے کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر غازی پور پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے دروازہ توڑ کر پونم کی لاش کو پھندے سے نیچے اتارا اور تفتیش کے بعد اس کو پوسٹ مارٹم
کیلئے بھیج دیا۔ غازی پور پولیس کا کہنا ہے کہ پونم نے گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکر خود کشی کی ہے۔