لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ہند مزدور سبھا کے زیر اہتمام آنگن باڑی خواتین اور بجلی ملازمین ۱۴؍اکتوبر کو اسمبلی کے سامنے دھرنا مظاہرہ کریں گی ۔ یہ اطلاع مزدور سبھا کے مرکزی سکریٹری گریش کمار پانڈے نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل ۲۳؍ستمبر کو ان لوگوں نے اندرا بھون اور جواہر بھون پر زبردست مظاہرہ کیا تھا،اس کے علاوہ یکم اکتوبر کو گاندھی مجسمہ تک جلوس بھی نکالا تھا لیکن درمیان میں تہوار آجانے کے سبب مظاہرہ کو ملتوی کردیا گیا لیکن وقت گزرتا گیا اور کارروائی نہیں ہوئی۔ تحریک کے دوسرے مرحلہ میں ۱۴؍اکتوبر کو اسمبلی پر زبردست مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پانڈے نے انتباہ دیا کہ اطفال ترقیات ، مقوی غذا اور بجلی محکمہ کے ملازمین کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو یہ لوگ تحریک کرنے کیلئے مجبور ہوںگے۔