کانپور۔ کانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں بورڈ کے صدر الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 25 سے 27 اکتوبر تک یہاں منعقد ہونے والے پریکٹس میچ کیلئے اسٹیڈیم میں ساری تیاریاں بہت تیزی سے پوری کی جا رہی ہیں۔اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن(یوپی سی اے) نے اس میچ کی تیاریوں کیلئے 15 لاکھ روپے ضلع انتظامیہ کو دیے ہے اور اتر پردیش کی حکومت نے 20 لاکھ روپے دیے ہے۔اس پریکٹس میچ کو سرکاری اسکولوں کے 5500 طالب علم اور 200 طالبات مفت میں میچ دیکھیں گی۔ ضلع انتظامیہ کو امید ہے کہ وہ دیوالی سے تین دن پہلے تک اسٹیڈیم کو مکمل طور پر تیار کر دیں گے تاکہ یہاں ویسٹ انڈیز اور ہندوستان کے کھلاڑیوں کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ یوپی سی اے کی یہ بھی خواہش ہے کہ اس پریکٹس میچ میں اسکولی بچوں کو تو مفت میں میچ دکھایا ہی جائے ساتھ ہی ساتھ اس بار پہلی دفعہ پولیس اہلکاروں، اور دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین اور ان کے خاندانوں کو کرکٹ میچ کا لطف اٹھانے کا موقع دیا جائے لیکن بچوں کیلئے میچ دیکھنے پر تو ضلع انتظامیہ متفق ہو گیا ہے لیکن سرکاری ملازمین کے مفت میچ دیکھنے کو ابھی اس نے ہری جھنڈی نہیں دکھائی ہے۔کانپور کی ضلع مجسٹریٹ روشن جیکب نے آج پی ٹی آئی کو بتایا کہ ویسے ایک روزہ میچ کیلئے یوپی سی اے سے ایک کروڑ روپے اور ٹیسٹ میچ کیلئے 50 لاکھ روپے لیا جاتا ہے لیکن چونکہ تین روزہ پریکٹس میچ پہلی بار گرین پارک میں ہو رہا ہے اس لئے اس کے کوئی فیس یا فیس کا تعین نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود یوپی سی اے نے ضلع انتظامیہ کو 15 لاکھ روپے جمع کرا دیئے ہیں اس کے علاوہ 20 لاکھ روپے اتر پردیش کی حکومت نے میچ کی تیاریوں کیلئے دیئے ہیں۔ہم انہیں پیسوں سے میچ کی تیاریاں کرا رہے ہیں۔اگر ضرورت پڑی تو پیسے کی کمی نہیں ہونے دی جائیں گی اور اسٹیڈیم کو بین الاقوامی سطح کا تیار کر دیا جائے گا۔ڈی ایم روشن سے جب پوچھا گیا کہ اسٹیڈیم کب تک تیار ہو جائیگا تو انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام پورے زور شور سے چل رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ 16 اکتوبر کے بعد اور دیوالی سے قبل اسٹیڈیم مکمل طور پر تیار ہو جائیگا۔
اس مشق میں ٹیم انڈیا کے اسٹار کھلاڑیوں مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے تمام کھلاڑی شاید حصہ نہیں لیں گے لیکن ویسٹ انڈیز کے سارے کھلاڑی حصہ لیں گے۔اس لئے یوپی سی اے نے اس مشق میچ کے ٹکٹوں کے دام 50 روپے، 100 روپے اور 200 روپے رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔اترپردیش کرکٹ ایسوسی ایشن (یوپی سی اے) کے سی ای او للت کھنہ نے آج خصوصی بات چیت میں بتایا کہ گرین پارک میں کوئی بھی بین الاقوامی یا قومی میچ ہوتا ہے تو ہم اسکولی بچوں بچیوں کو میچ نہیں دکھا پاتے ہے اس لئے اس بار یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے 5500 طلبا اور 200 طالبات کو یوپی سی اے کی طرف سے مفت میچ دکھایا جائیگا اس کیلئے محکمہ تعلیم کے افسران کی فہرست بنا رہے ہے کہ کون کون سے طالب علم طالبات میچ دیکھنے آئیںگے۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے ایڈی ایم سٹی اویناش سنگھ نے کہا کہ ابھی پچھلے سال گرین پارک میں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا تھا اس لئے اس بار زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی۔
یوپی سی اے کے سکریٹری راجیو شکلا نے کچھ دن پہلے پی ٹی آئی سے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 25 سے 27 اکتوبر کے گرین پارک میں بورڈ کے صدر الیون کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلنے کانپور آ رہی ہے۔یہ دونوں ٹیمیں کانپور کے پانچ ستارہ ہوٹل میں روکیں گی۔ اور پریکٹس میچ سے دو دن پہلے ہی 23 اکتوبر کی شام کو شہر آ جائیں گی۔ ان سے پوچھا گیا کہ اس میں کیا ٹیم انڈیا کے ویسٹ انڈیز کے لئے منتخب کھلاڑی بھی شامل ہوں گے۔اس پر انہوں نے کہا کہ یہ بورڈ چیئرمین الیون کی ٹیم پریکٹس میچ کھیلنے آ رہی ہے نہ کہ ٹیم انڈیا۔اس میں ٹیم انڈیا کے کچھ کھلاڑی ہوں گے اور کچھ نئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائیگا تاکہ وہ اپنے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں اور مستقبل میں ہم ان سے ٹیم انڈیا کیلئے نئے کھلاڑی منتخب کر سکیں۔یوپی سی اے کا اپنا کوئی اسٹیڈیم نہ ہونے کے سوال پر یوپی سی اے کے سیکرٹری شکلا نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ جلد ہی یوپی سی اے کا اپنا اسٹیڈیم ہوگا اس کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہے۔
ریاستی حکومت گرین پارک کانپور کو اتر پردیش کی حکومت سے لیز پر لینے کیلئے بات چیت چل رہی ہے اس کے علاوہ کانپور میں الہ آباد روڈ اور غازی آباد میں بھی ایک دو زمینوں پر بات ہو رہی ہے جلد ہی اس بارے میں فیصلہ لے لیا جائیگا اور یوپی سی اے کے پاس اپنا ایک اسٹیڈیم ہوگا۔