بلندشہر،۔ (یو این آئی) بلندشہر ضلع کے منڈی چوک علاقے میں ایک نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر نشہ آور دوا کھلا کر اس کی آبروریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیش کمار نے بتایا کہ کی املیا گاوں کے منو نامی نوجوان نے کل گنے کے کھیت میں ۱۴سالہ لڑکی کو تنہا کام کرتے دیکھا ۔ نوجوان نے لڑکی کونشہ آور دوا کھلا کر اس کی آبروریزی کی ۔
جب لڑکی دیر رات گھر نہیں پہنچی تو اس کے والدین نے لڑکی کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کولڑکی کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی ۔جس کے بعد لڑکی بے ہوشی کی حالت میں گنے کے کھیت میں پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔