اٹاوہ(نامہ نگار)۔تھانہ علاقہ کے قصبہ مہوامیں واقع پیٹرول پمپ سے نامزد ملزم نے ایک شخص سے ۳۵ہزار روپئے لوٹ لئے اور فرار ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔ خبر کے مطابق بکیور تھانہ علاقہ کے ایک گائوں پڈلی کے باشندے جرمن سنگھ کے بیٹے راجویر سنگھ نے پولیس کودی گئی تحریرمیں کہا ہے کہ مذکورہ پٹرول پمپ پر مہوا کے باشندے شیام سندر سنگھ کے بیٹے چندن سنگھ نے اس سے ۳۵ہزار روپئے لوٹ لئے ۔ اس کے علاوہ بیکور تھانہ پولیس نے ایک نوجوان کو غیر قانونی طمنچہ اور کارتوس رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس ملزم سے مزید پوچھ گچھ کررہی ہے۔بکیور تھانہ سب انسپکٹر سنجے کمار گپتا نے تھانہ علاقہ کے لکھنا قصبہ کے محلہ ٹھکران کے باشندے پریم نارائن کے قبضے سے ۳۱۵بور کاایک طمنچہ اور ایک کارتوس برآمدکیا۔ پولیس پریم نارائن سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے بارے میں معلومات کررہی ہے۔