نئی دہلی(وارتا) ملک میں بجلی کی بچت پر زور دے رہی وزارت توانائی صارفین کو کفایتی ایل ای ڈی بلب صرف ۱۰ روپئے میں فراہم کرائے گی۔ بجلی میں بے حد کفایتی ایل ای ڈی بلب کی قیمت کھلے بازار میں ۴۰۰ روپئے ہے۔ بجلی صارفین کو کفایتی کم قیمت والا
بلب مہیا کرانے کے لئے بیور آف اینرجی ایفی شیئنسی (بی ای ای) نے اینرجی ایفی شیئنسی سروسز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل) اور بجلی کی تقسیم سے وابستہ کمپنیوں کے ساتھ مل کر ایک نیا کاروباری ماڈل تیار کیا ہے۔ جسے کے تحت یہ بلب فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ وزارت توانائی کے ایک بیان میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔
اس کے تحت وافر مقدار میں ایل ای ڈی بلب خرید کر صارفین کو ۱۰ روپئے میں دستیاب کرائے جائیں گے۔ توانائی وزارت نے عوامی زمرے کی چار کمپنیوں این ٹی پی سی، آر ای سی، پی اے پی سی اور پاور گریڈ کے ساتھ ای ای ایس ایل کو مشترکہ پروجیکٹ کے طور پر تشکیل کیاہے۔ یہ مشترکہ پروجکیٹ توانائی صلاحیت پروجیکٹوںکو پر عمل درآمد کے لئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ایل ای ڈی بلب کمپیکٹ فلورو سنٹ لیمپ ( سی ایف ایل) کے مقابلے محض ۱۰واں حصہ ہی بجلی کی گھپت کرتاہے اور اتنی ہی روشنی دیتا ہے جتنی سی ایف ایل سے ملتی ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ای ای ایس ایل اس سلسلے میں کام شروع کرچکا ہے اور پڈوچیری میں اسٹریٹ لائٹ کے ساتھ گھروں میں ساڑھے سات لاکھ ایل ای ڈی بلب لگائے جا چکے ہیں۔