نیویارک(بھاشا) ہارورلڈ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ہندوستان کے سب سے بڑے آن لائن خرید فروخت پلیٹ فارم اسنیپ ڈیل کے بانی سمیت چار ہندوستانی فارچون کی ۴۰ سال سے کم عمر کے ۴۰ بااثر اور اہم ترین افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔اس فہرست میں شامل ہندوستانیوں ہارورلڈ میں اقتصادیات کے پروفیسر راج چٹی ۱۶ویں مقام پر،مائیکرو میکس کے معاون بانی اور چیف کار گزار راہل شرما ۲۱ ویں، اسنیپ ڈیل کے معاون بانی اور چیف کارگزار کونال بہل اور ٹوئیٹر کی مشیر اور کمپنی کے کارگزار گروپ میں واحد خاتون وجیا گڈے ۲۸ویں مقام پر ہیں۔ فارچون نے کہا کہ کاروبارمیں زبردست کامیابی حاصل کرنے والے نوجوانوں کی فہرست میں تکنیک، مالیات، فیشن اور فلمی دنیا کے لوگ شامل ہیں۔ جن کے پاس طاقت و قوت اثر اور اپنانظریا سبھی کچھ ہے۔وہ حدودکی پابندی پسند نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں ’نا‘سننا پسند ہے۔