ممبئی۔’خوبصورت’ کی ریلیز کے بعد بولی وڈ کے نئے فیورٹ پن اپ بوائے فواد خان کو کافی توجہ اور محبت ملی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار فواد خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور فواد سے ان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔فواد خان نے بہت خوبصورتی سے ہندوستان کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار ہندوستان آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔پاکستان کے ڈیشنگ ہیرو فواد خان انڈیا میں ایک سپر اسٹار کی طرح ابھر رہے ہیں، وہ
ختلف مقبول ترین ٹی وی شوز میں فلم ’خوبصورت‘ کی پروموشن کے لیے شرکت کر چکے ہیں جبکہ سونم کپور کے ہمراہ وہ ایک صف اول کے فیشن میگزین کی زینت بھی بن چکے ہیں۔دونوں نے اپنا شوبز کریئر بطور سنگر شروع کیا اور بعد میں ایکٹنگ کو اپنایا، سپرہٹ فلم ’خدا کے لئے‘ میں جو رول فواد خان نے کیا وہ پہلے علی ظفر کو آفر کیا گیا تھا۔علی ظفر کی فلمیں ’تیرے بن لادن‘ اور ’میرے برادر کی دلہن‘ بولی وڈ کی میگا ہٹس میں شامل ہیں، اس کے علاوہ وہ لندن پیرس نیو یارک، چشم بدور اور ٹوٹل سیاپا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔اب علی یش راج فلمز کی نئی تخلیق ’کل دل‘ میں نظر آئیں گے، جس میں وہ پرینیتی چوپڑہ کے مقابل ہیرو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں رنویرسنگھ اور گووندا۔اس کے علاوہ علی ظفر 9 اکتوبر کو بولی وڈ کے پہلے باکس آفس ایوارڈز کی میزبانی کریں گے، جو اسٹار پلس اور باکس آفس انڈیا میگزین کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے اور جس کا مقصد ہندی فلموں کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹرز اور اداکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا ہے۔دوسری جانب سپرہٹ ڈرامے ‘ہمسفر’ کے ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ اگرچہ فواد خان بہت اچھے اداکار ہیں تاہم اب وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند نہیں۔خیال رہے کہ ڈرامہ ہمسفر 2011 میں ہم ٹی وی پر نشر ہوا تھا اور سرمد نے 2012 میں ڈرامہ ‘اشک’ میں بھی فواد کے ساتھ کام کیا تاہم ان کا کہنا ہے کہ ہم دونوں کے درمیان ‘ہمسفر’ تک تعلقات اچھے تھے مگر اس شو کے بعد ایسا نہیں رہا۔انہوں نے بتایا کہ میں فواد کو بطور اداکار اور اسٹار پسند کرتا ہوں مگر ہماری سوچ اور کام کا طریقہ کار مختلف ہے اور میری نظر میں کسی ڈرامے یا فلم کی تیاری کے لیے یہ سب سے اہم ہوتا ہے۔سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ ‘ہمسفر’ تک ہم دونوں کا تعلق بہت اچھا تھا مگر اس کے بعد مجھے فواد خان کی کئی چیزوں پر تحفظات ہیں۔جب ان سے اختلافات کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کے درمیان کسی بات پر اتفاق نہیں، ہوسکتا ہے کہ میں مستقبل میں ان کے ساتھ کام کروں اور مجھے لگتا ہے کہ فواد، ماہرہ اور مجھے دوبارہ کام کرنا چاہئے مگر مجھے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ فواد کے ساتھ مل کر کچھ کرنا ہی چاہئے۔مگر اس ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ہندوستان میں فواد کو بہت سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ڈرامہ ‘ہمسفر’ آئندہ ہفتے سے ہندوستانی چینیل زندگی پر نشر ہوگا۔