کانپورشہر۔تھانہ چکیری علاقہ کے کھوکھر پور علاقے میںواقع دال مل میںکل صبح اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے علاقے میںافراتفری کاماحول ہوگیا۔ فائر برگیڈ گاڑیوںکے پہنچنے سے قبل خطرناک شکل اختیار کرلی۔ کافی مشقت کے بعد فا
ئربرگیڈ ملازمین نے آگ پرقابو پایا۔ دوسری جانب آگ لگنے کی وجوہات ابھی تک معلوم نہیںہوسکی ہیں۔آگ سے کسی بھی طرح کے جان ومال کانقصان نہیں ہواہے ۔ خبر کے مطابق تھانہ چکیری علاقہ کے تحت پوکھر پورعلاقے میں واقع شرینواس دال مل میں کل صبح اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی خبر علاقے کے لوگوں نے پولیس اور فائر برگیڈ محکمہ کو دی۔فائربرگیڈ محکمہ کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل آگ نے شدت اختیارکرلی ۔فائر برگیڈ کی ۸گاڑیوں کے ذریعہ ملازمین نے کافی مشقت کے بعدآگ پرقابو پایا۔ عینی مشاہدین نے بتایا کہ انھوںنے دال مل سے دھواںنکلتے ہوئے دیکھا۔ اس کے کچھ دیر کے بعد ہی دال مل میں آگ لگ گئی۔ مل کے پہلے حصے میں دال بنانے کی لوہے اور لکڑی کی مشینیں لگی ہوئی تھیں۔ کیونکہ کل رات کی شفٹ میں مل میں کوئی کام نہیں ہورہا تھا اس لئے وہاں مزدور بھی نہیں تھے۔ مل ملازمین نے بتایا کہ مشین میں ایک پٹہ لگاہوتاہے جونائلان اور کاٹن کا ہوتا ہے اور گرم ہو کرجلنے لگتاہے ۔ اسی کوآگ لگنے کی وجہ بتایاجارہاہے ۔ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیںہوسکا ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی ہے۔