رائے بریلی(نامہ نگار) ۔ڈلمئو کوتوالی علاقے کے گائوں مدگر پور نوین رائے پور ٹپکا حویلی پلیا کے قریب جیپ اور موٹر سائیکل کی ٹکر سے موٹر سائیکل پرسوار دومعمرافراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ حادثہ میں ایک خاتون شدید طور سے زخمی ہوگئی جس کو مقامی لوگوںنے ضلع اسپتال میں داخل کرادیا ہے لیکن علاج کے دوران خاتون کی بھی موت ہوگئی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے دونوںلاشوںکوقبضے میںلے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ خبر کے مطابق مدگر پور نوین رائے پور ٹپکاحویلی پلیا کے قریب رائے بریلی کی جانب سے تیز رفتارسے آنے والی جیپ نے موٹر سائکل میں ٹکر مار دی ۔ ٹکرلگنے سے بال کرشن باشندہ دلاپور،پتی دیوی تھانہ بھدوکھر کی موقع پرہی موت ہوگئی جبکہ موٹر سائیکل پرسوار سرسوتی تھانہ سرینی شدید طور سے زخمی ہوگئی۔ زخمی خاتون کو مقامی لوگوںنے ضلع اسپتال میںداخل کرایا جہاںعلاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاشوںکوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور دو نوںگاڑیوں کوضبط کرلیا۔ کوتوالی انچارج ودیا ساگرپال نے بتایا کہ متوفیہ پتی دیوی کے بیٹے کی تحریر پر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔