علی گڑھ(نامہ نگار)۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شروع کی گئی’’ صاف ستھرا ہندوستان‘‘ مہم کے تحت یونیورسٹی کی انجینئرنگ فیکلٹی، ٹریننگ اینڈ پلیمنٹ آفس اور سرسید ہال ( ساؤتھ ) میں صفائی مہم شروع کی گئی۔انجینئرنگ فیکلٹی میں ڈین پروفیسر محب اللہ، پرنسپل ڈاکٹر شیر افگن اور اسٹاف اراکین نے کالج کیمپس میں جھاڑو لگاکر مہم کا آغاز کیا۔ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس میں مسٹر سعد حمید اور ان کے معاونین و طلبأ نے صفائی مہم کا آغاز کیا اور کیمپس کو سرسبز و شاداب رکھنے کا عہد کیا۔ایس ایس ہال میں ڈی ایس ڈبلیو پروفیسرا نیس اسمٰعیل ا ور پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین نے سبھی وارڈنس اور ملازمین کے ساتھ مل کر صفائی مہم میں حصہ لیا۔