لکھنؤ (نامہ نگار)۔بندیل کھنڈ کسان یونین (اراج)کی قیادت میں سیکڑوں کسانوں نے لکشمن میلہ میدا ن میں اپنے ۱۳نکاتی مطالبات کے سلسلہ میں دھرنا و مظاہرہ کیا اس کے بعد جب کسانوں نے اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کے لئے کوچ کیا تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس دوران ان کی پولیس سے جھڑپ بھی ہوئی ۔ حالانکہ موقع پر موجود اعلیٰ انتظامی افسران نے انہیں سمجھا بجھا کر جائے دھرنا پر ہی دھرنا دینے کے لئے کہا ۔ انہوں نے کسانوں کو وزیر اعلیٰ تک ان کی بات پہونچانے کی یقین دہانی دی ۔ تنظیم کے قومی صدر ومل کمار شرما نے کہا کہ بندیل کھنڈ کے کسانوں کی بدحالی گزشتہ کئی برسوں سے چل رہی ہے ج
کے سبب ہزاروں کی تعداد میں کسان پریشان ہوچکے ہیں ۔اس کے علاوہ لاکھوں کسان مقروض ہو چکا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ایک جانب کسانوں پر کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے ۔ دوسری جانب قدرت بھی مسلسل کبھی اولہ باری کبھی خشک سالی کبھی سیلاب کے ذریعہ کسانوں کو بڑی مصیبت میں پھنسنا پڑ رہا ہے ۔