نئی دہلی۔ فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھ
یلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ۲۶۳ رنز بنا لئے ہیں۔سریش رینا اور وراٹ کوہلی نے اچھی اننگ کھیل کر ٹیم انڈیاکو مشکلات سے باہر نکالا۔تیسرے وکٹ کے طور پر امباتی رائیڈو 32 رنز کے ذاتی اسکور پر بین کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا اوپنر شکھر دھون کے طور پر لگا۔ انہیں ایک رن کے ذاتی اسکور پر جیروم ٹیلر نے بولڈ کیا۔اس کے بعد رہانے اور رائیڈو نے سنبھل کر کھیلنا شروع کیا۔یہ جوڑی ویسٹ انڈیز کیلئے مشکلات کھڑی کر رہی تھی، اس دوران ڈیرن سیمی کی ایک گیند کو کھیلنے کے چکر میں ڈیون براوو کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔
ان دونوں نے مل کر 46 رن جوڑے۔رہانے نے 28 گیندوں میں 12 رنز کی اننگز کھیلی۔اس میں ایک چوکا شامل ہے۔اس سے پہلے ٹیم انڈیا نے دلی کے تاریخی فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں ہفتہ کو ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم میں موہت شرما کی جگہ امیش یادو کو بلایا گیا ہے۔پہلے ون ڈے میچ میں ہندوستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 124 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ مقابلہ کوچی میں کھیلا گیا تھا۔آج کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔اور پہلے ونڈے کھیلنے والی ٹیم کو آج پھر دوسرے ونڈے مقابلے میں میدان پر اتارا۔