شنگھائی۔نوواک جوکووچ ،راجر فیڈرر،فلپ لوپیز اورگائل سمنز شنگھائی ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ سمانتھا اسٹوسر نے جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری کرتے ہوئے لاسٹ فور میں قدم رکھ دیا۔ چین میں جاری شنگھائی ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنلز میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی ڈیوڈ فیرر کا قصہ تمام کردیا۔سربین کھلاڑی کی فتح کا اسکور 4-6 اور2-6 رہا۔تھری سیڈ راجر فیڈرر نے سنسنی خیز مقابلے میں فرانس کے جولین بینٹیا کو قابو کیا۔ انہوں نے فرانسیسی کھلاڑی کو (4)6-7 اور0-6 سیہراکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں فلپ لوپیز نے روسی کھلاڑی میخائل یوزنی کو آڑے ہاتھوں لے۔اسپینش پلیئرفلپ لوپیز کو پہلے سیٹ میں 7-5 سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم لوپیز نے کم بیک کرتے ہوئے روسی کھلاڑی کو 4-6 اور4-6 سے شکست سے دوچار کیا۔ اسی طرح فرانس کے گائلز سائمن نے جمہوریہ چیک کے ٹام برڈیچ کا چراغ گل کرکے ٹائٹل کے دوڑ سے باہر کردیا۔ سائمن نے برڈیچ کیخلاف (4)6-7، 6-4 اور0-6 سے کامیابی اپنے نام کی۔ادھرمینز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں برائن برادرز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روبرٹ فرا اور جان کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 3-6، 6-4 اور 10-7 سے ہرا کر سیمی فائنل میں قدم رکھ دیا۔ دریں اثناجاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سمانتھا اسٹوسر نے روس کے یولیا پوٹن سیوواکوشکست دیکر سیمی فائنل میں داخل ہوگئیں۔علاوہ ازیں تیانجن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ٹو سیڈ شوئی پینگ ،الیسن ریسکی اور بیلنڈا بینکک نے اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔