کانپور : حسینی فیڈریشن کانپور کے میڈیا انچارج ڈاکٹر ذوالفقار علی رضوی نے ایک پریس اعلانیہ میں بتایا ہے کہ سرور کائنات حضرت امام حسین کا سوئم عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ آج صبح سے ہی شہر کی امام بارگاہوں میں مجلس عزا کا انعقاد کیاگیا۔ اس کے بعد حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کو نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے نذرو نیاز کا اہتمام کیا گیا۔ اسی طرح دیگر امام بارگاہوں ، کربلاؤں اور خانقاہوں میں مجالس اور شہادت ناموں و نذرونیاز کا سلسلہ جاری رہا۔
دوسری جانب ہزاروں عقیدت مندوں نے منتیں پوری ہونے پر کربلا گوالٹولی مقبرہ اور بڑی کربلا نواب گنج میں نذرونیاز کا اہتمام کیا۔ مجلس کومولاناتصور حسین، مولانا مظہر عباس ، ڈاکٹر شاکر حسین ، ظفر عباس نقوی،منور حسین،بشیر حیدر ، مولانا قنبر علی، فیروز عباس اور اسرار حسین وغیرہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی نظر حسن ، حاجی منصف علی رضوی، حاجی اختر حسین رضوی، حاجی شمیم حیدر کے علاوہ نور کانپوری، پرویز حسین زیدی عاصف عباس ، سکریٹری انجمن جعفریہ ،یونس رضا، انوار احمدسجادی، آصف علی رضوی اور نواب نادر حسین ، رئیس الحسن رضوی ، مشیر عابدی وغیرہ موجود تھے۔