نئی دہلی (وارتا)۔موبائیل سے پیغام رسانی کیلئے لوگوں کی پسند تیزی سے بدل رہی ہے۔ اوراب وہ ایس ایم ایس کی جگہ میسیجنگ ایپ کااستعمال کرنے لگے ہیں۔ ایرکسن کنزیومر لیب اینالیٹکل پلیٹ فارم انڈیا کنٹری اسٹڈی ۱۴۔۲۰۱۲کے مطابق موبائیل سے بھیجے جانے والے ہر۱۰۰میں سے۴۰پیغامات سے میسیجنگ ایپ کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ اس کاسبب ان کی کم قیمت،استعمال میں آسان ہونا، فائلیں بھیجنے کی آسانی وغیرہ کوبتایاگیاہے۔ واضح رہے کہ ملک کے اسمارٹ فون صارفین میں وہاٹس ایپ، وی چیٹ، فیس بک، گوگل ہینگ آؤٹس، اسکائپ اور نمبز وغیرہ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہاہے۔ ایک مطالعہ میں کہاگیاہے کہ تھری جی اسمارٹ فون کا استعمال کرنے والے ہر ماہ دس نئے ایپ ڈاؤن لوڈکرتے ہیں جن میں ۳۵فیصد چیٹنگ اورگیمنگ سے متعلق ہوتے ہیں۔