بارہ بنکی (نامہ نگار)۔تھانہ کوٹھی علاقے کے تحت جمعہ کو صرافہ تاجر کی موٹر سائیکل کی ڈگی کاتالاتوڑ کربدمعاش پچاس گرام سونے وسو گرام چاندی کے زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔ واردات کے وقت تاجر موٹرسائیکل کھڑی کرنے کے بعد دکان کھول رہاتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد بدمعاشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ خبر کے مطابق کوٹھی تھانہ علاقہ کے بیوی پور کے باشندے ارشاد کی راعین جویلرس کے نام سے قصبہ کوٹھی میںدکان ہے ۔ ہمیشہ کی طرح ارشاد آج صبح موٹر سائیکل سے دکان پر پہنچا ۔ موٹر سائیکل کوکنارے کھڑی کرنے کے بعد ارشاد دکان کھولنے لگا۔ اسی دو
ران موٹر سائیکل پرسوار دوبدمعاش کاروباری کی موٹر سائیکل کی ڈکی کاتالاتوڑ کراس میںرکھے ہوئے سونے وچاندی کے زیورات لوٹ کرفرار ہوگئے ۔بدمعاشوں کودیکھ کرتاجرنے شور مچایا اور انھیں پکڑنے کی کوشش کی لیکن بدمعاش موٹر فرارہوگئے ۔ ارشادنے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے ۔