لکھنؤ(نامہ نگار)۔پارہ میں شہ زور شرابی نے ایک نوجوان پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ اطلاع پاکر موقع پر پولیس کے پہنچتے ہی شرابی جان سے مار کر دھمکی دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق آشیش بھردواج اتوار کی شب تقریباً دس بجے گھر کے باہر کھڑا تھا جہاں شہ زور سجیت بہاری اپنے تین دوستوں کے ہمراہ شراب پی کر گالی گلوج کررہاتھا ۔جس کی اطلاع آشیش نے ۱۰۰ نمبر پر ڈائل کرکے پولیس کو دی ۔
اطلاع پاکر جب پولیس موقع پر پہنچی تو شرابی دوستوں کے ساتھ بھاگ گیا ۔ پولیس کے آنے سے قبل شرابی نے آشیش کے گھر پر پتھر مارے ، جب محلہ والے شور سن کر اکٹھا ہو گئے تو وہ طمنچہ لہراتے ہوئے جان سے مار نے کی دھمکی دیتے ہوئے بھاگ گیا ۔
اس سلسلہ میں متاثر نے پولیس کو تحریر دے دی ہے ۔ جس کی پولیس جانچ کے بعد کارروائی کرنے کی بات کہی گئی ہے ۔