لکھنؤ(نامہ نگار)۔ملیح آباد علاقہ میںایک شادی شدہ کی مشتبہ حالت میں آگ کی زد میں آجانے سے جل کر موت ہو گئی ۔ وہیں پولیس اس واردات کی تردید کررہی ہے ۔ گاؤں لالتا کھیڑا کے رہنے والے دنیش ترویدی کی اہلیہ بے بی (۲۸)نے اتوار کی صبح تقریباً دس بجے گھر میں اکیلے ہونے کے وقت گھریلو جھگڑے سے پریشان ہوکر اپنے جسم پر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی ۔ آنگن میں جلتا لڑکی کو پڑوسیوں نے دیکھ کر آگ کو کافی مشقت کے بعد بجھایا ۔ پڑوسیوں کی اطلاع پر ۱۰۸ایمبولینس جب موقع پر پہنچتی لڑکی نے گھر میں ہی دم توڑ دیا ۔
دیہی باشندوں کے مطابق صبح بچوں کے دودھ میں ڈالنے کے لئے گھر میں شکر نہ ہونے پر ساس و بہو کے درمیان تیکھی نوک جھوک ہوئی تھی لڑکی کے بچے دروازے کے باہر کھیل رہے تھے ۔ ساس گھر سے باہر دکان چلی گئی اسی درمیان موقع پاکر لڑکی نے خود کشی کرلی ۔ متوفیہ کی شادی تقریباً دس برس قبل ہوئی تھی ۔ اس کا میکا سنڈیلا
(بگوارا)ہے اس کی دو بیٹیاں مسکان ۴ برس و راکھی ۱برس ہیں ۔