سہارنپور، 13 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کے سہارنپور پارلیمانی حلقے سے ایم پی راگھو لکھن پال ریاستی پولیس کی بدسلوکی سے ناراض ہوکر کل رات سے یہاں دھرنے
پر بیٹھے ہیں۔
ممبر پارلیمنٹ لکھن پال نے اج یہاں یو این ائی کو بتایا کہ کورٹ روڈ پر چیکنگ کے دوران موٹر گاڑی کے کاغذات نہ ہو نے پر ڈرائیور نیجب موبائل کے ذریعہ ان سے بات کرنے کو کہا تو ٹریفک انسپکٹر نے ان کے بارے میں ناشائستہ زبان کا استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی نمائندے کے ساتھ اس طرح کا سلوک توہین آمیز ہے جس کے خلاف وہ اپنے حامیوں کے ساتھ کل رات سے ہی دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس کپتان متعلقہ پولیس انسپکٹر کو معطل نہیں کریں گے تب تک وہ دھرنے سے نہیں ہٹیں گے۔