سہارنپور،13اکتوبر(یو این ا ئی) شریعت کی روشنی میں صحیح راہ دکھانے والے دارالعلوم سے جاری فتوے اب کتابی شکل میں مہیا ہوں گے۔ دارالعلوم کے ذرائع نے ا ج یہاں
بتایا کہ فتوؤں کی کتاب شائع کرنے کے لیے ادارے میں شعبہ ترتیب فتاوی قائم کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ابھی تک تقریباً 17کتابیں شائع کی جاچکی ہیں۔ یہ کتابیں دنیا بھر کے مفتیوں کے لیے مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔
اسلامی تعلیم کے مرکز اور فتؤوں کے لیے مشہور دارالعلوم نے اب شعبہ افتا سے جاری ہونے والے فتوؤں کو کتابی شکل میں دینا شروع کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو شریعت کے حکم کی درست معلومات ہوں اور وہ اپنے سبھی کاموں کو شریعت کی روشنی میں کر سکیں اس کے لیے دارالعلوم نے شعبہ افتا سے جاری ہونے والے فتوؤں کو کتابی شکل دیا ہے۔