کولکاتہ۔ فٹ بال کیلئے دیوانے شہر کولکتہ کی ٹیم ایٹلیٹکو ڈی کولکاتا کے مداحوں کی کل یہاں کمی نہیں تھی لیکن اس کے مینیجر انتونیو کباس نے کہا کہ ٹورنامنٹ آگے بڑھنے پر وہ اور مداحوں کی حمایت چاہتے ہیں۔ آئی ایس ایل کے پہلے میچ میں کل یہاں ممبئی سٹی ایف سی کو 3 ۔0 سے شکست دینے کے بعد ہباس نے کہاشائقین کی حمایت سے میں بہت خوش ہوں۔آئندہ کھیل میں ہمیں اور حمایت کی ضرورت ہوگی۔میری ٹیم کو خود پر اعتماد ہے۔ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے ہباس نے کہاتمام نے شاندار فٹ بال کھیلی۔میری ٹیم کا خود پر اعتماد ہے۔ہم نے اچھا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹورنا
منٹ آگے بڑھنے پر وہ اور مداحوں کی حمایت چاہتے ہیں۔ہندوستانی اسٹیڈیم پر کل اپنا پہلا فٹ بال میچ دیکھنے والے بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور نے کہا کہ انڈین سپر لیگ کے ابتدائی میچ کے دوران یہاں کا ماحول کسی بین الاقوامی میچ کی طرح کے ماحول جیسا تھا۔ کپور نے ممبئی انڈینس کے کولکتہ کی ٹیم سے 0۔3 سے ہارنے کے بعد کہا کہ ماحول کافی اچھا تھا۔میں نے ہندوستان میں فٹ بال میچ نہیں دیکھا ہے اور یہاں کا ماحول شاندار تھا۔انہوں نے کہایہ اسی طرح کا تھا جیسا کہ ہم نے بارسلونا، میڈرڈ جیسے چوٹی کے بین الاقوامی کلبوں کے میچوں میں دیکھا ہے۔