ہاپوڑ : ۱۷سال قبل شروع کی گئی پلس پولیو مہم اب کامیابی کی طرف آگے بڑھ رہی ہے۔ پچھلے تین سالوں میں ہندوستان میں پولیو کا کوئی مریض نہیں ملاہے۔ جبکہ پڑوسی ملکوں میں پولیو کے کئی معاملات سامنے آئے ہیں۔ ۲۴نومبر سے شروع کی جانے والی پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے محکمہ صحت یونیسف اور ڈبلو ایچ او تیاری میں لگے ہوئے ہیں۔ یونیسف کے ملازمین مسلم اکثریتی علاقوں میں اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے جلسوں کاا نعقاد کررہے ہیں۔ اور عوام سے اپیل کررہے کہ اپنے پانچ سال تک بچوں کو پولیو کی دواضرور پلائیں۔ یاد ہوگا کہ پولیو کو ختم کرنے کے لئے ۱۹۹۶میںپولیو خاتمہ مہم کا آغاز کیا گیاتھا۔ مہم کی شروعات میں مختلف طرح کی افواہیں گشت کررہی تھیں۔ جس کی وجہ محکمہ صحت ، یونیسف اور ڈبلو ایچ او نے عوام سے اپیل بھی کی تھی۔ مسلمانوں کے مذہبی رہنماؤں نے بھی پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی اپیل کی تھی۔ جس کے نتیجے میں تین سال میں ملک میں کوئی بھی پولیو کا مریض نظر نہیں آیا۔پولیو انچارج ڈاکٹر جے ویر سنگھ نے مہم کو کامیاب بنانے کے لئے مہم میں لگے ملازمین کو تین روزہ ٹریننگ دینے کا بندوبست کیاہے۔ اس مہم میں پانچ سال کے بچوں کو دوائیں پلائی جائیں گی۔