کانپور شہر (نامہ نگار)۔ یکے بعد دیگرے نوازائیدبچوں کی لاشوں کے ملنے کا سلسلہ شہر میں مسلسل جاری ہے ۔ انسانیت
کوشرمسار کرنے والے ایسے بہت سے واقعات کانپور میں ہو چکے ہیں۔ حال ہی مین کلیان پورعلاقے میں بھی ایک نوزائید کی لاش ملی تھی۔ اس کے علاوہ تھانہ نظیرآباد میںبھی کوڑے کے انبار سے برآمد نوزائید کی لاش نے لوگوں کے دلوںکو دہلادیا۔ تمام لوگ یہ کہہ رہ تھے کہ کوئی اتنا شقی القلب کیسے ہو سکتا ہے ۔ نوزائید کے جسم پر زخموںکے نشان تھے۔ کچھ خواتین کاکہنا تھا کہ پیداہونے کے بعدہی بچے کوپھینک دیا گیا تھاجبکہ کچھ لوگ ناجائز تعلقات کاذکرکررہے تھے۔ تھانہ نظیرآباد علاقے میںنوزائید کی لاش کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سیکڑوںلوگ وہاں جمع ہوگئے۔ موقع پر پہنچ کرپولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مقامی لوگوںنے بتایا کہ نظیرآباد تھانہ علاقہ کی ۸۰فیٹ روڈ پرواقع کوڑے کے انبار میں نوزائید کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ جس کو دیکھ کر لوگوںنے پولیس کواطلاع دی تھی ۔