رام پور : راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خاں نے گاندھی سمادھی کے قریب نواب گیٹ جو کہ رام پور کا تاریخی دروازہ ہے اور اس کی تعمیر جنرل عظیم الدین خاں کے ذریعہ کرائی گئی تھی اور نواب گیٹ کے نام سے مشہور ہے۔ اس کو منہدم کرانے کے سلسلہ میں ضلع کانگریس کمیٹی و راشٹریہ لوک دل ضلع کمیٹی نے دھرنا و مظاہر کیا۔ پولیس انتظامیہ نے تقریبا ۸۰سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ اس سے قبل پولیس انتظامیہ نے مظاہرین پر لاٹھی چار ج کرکے انہیں منتشر کردیا۔ ریاستی کابینہ کے سینئر وزیر محمد اعظم خان کے حکم پر ۱۲۵برس کی پرانے تاریخی گیٹ جو کہ رام پور کی شناخت تھی ڈرامائی طور پر ۱۶نومبر میومنسپل بورڈ اور پولیس و ضلع انتظامیہ کی مدد سے منہدم کرایا دیا تھا۔مظاہرہ کرنے والے والے راشٹریہ لوک وکانگریس کمیٹی کے ضلع صدرودیگر عہدیداران وکارکنان پر لاٹھی چارج کرکے انہیں زخمی کردیا تھا۔ اور گرفتار کرلیا گیا۔ دیر رات راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خاں کو تھانہ میں روک لیا گیا اور باقی تمام مظاہرین کو رہا کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں راشٹریہ لوک رام پور کے عہدیداران کے ذریعہ امبیڈکر پارک میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں پارٹی کے قومی صدر چودھری اجیت سنگھ اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری وریاستی صدر جین چودھری، سابق ضلع صدر و ریاستی سکریٹری فہیم الدین کو اس معاملے کے سلسلہ میں روشناس کرایا جاچکاہے۔ ۱۹نومبر کو پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ورکن پارلیمنٹ جین چودھری وریاستی صدر منا سنگھ چوہان ، مغربی اترپردیش کے علاقائی صدر ستویر سنگھ تیاگی، علاقائی جنرل سکریٹری چند بلی یادو ، علاقائی سکریٹری فہیم الدین چودھری رام پور آرہے ہیں اس کے علاوہ راشٹریہ لوک دل کے قومی لیڈران بھی رامپور آرہے ہیں ۔ مذکورہ تمام لیڈران راشٹریہ لوک دل کے جلسہ کو خطاب کریں گے۔ اور راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خاں کی رہائی کے سلسلہ میں حکمت عملی پر غور کریں گے۔