کراچی۔پاکستان کے عظیم بلے باز جاوید میاں داد نے دباؤ کا سامنا کر رہے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی حمایت کی ہے جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں خود کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ میاں داد نے پریٹر سے کہا کسی نے بھی یہ محسوس نہیں کیا مصباح رنز نہیں بنا رہا تھا یہی سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف ٹیم کے خراب کارکردگی کی بنیادی وجہ ہے۔اب اس کے ناقدین اور ان ماہرین کو میدان میں کپتان اور بلے باز کے طور پر اس کی افادیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تین بار قومی ٹیم کے چیف کوچ رہے میاں داد نے کہا کہ جو یہ تصویر دکھانے کی کوشش کر
رہے ہیں کہ مصباح کی ٹیم کیلئے مسئلہ ہے وہ ٹیم کی کوئی مدد نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا مجھے بتائیے کہ سری لنکا کے دورہ کے بعد ٹیم میں کیا بدل گیا ہے۔ایک مصباح فارم میں نہیں ہے لیکن باقی کھلاڑی وہی چیز کر رہے ہیں جو پہلے کر رہے تھے۔وہ ایک میچ میں رنز بنا رہے ہیں اور تین میں ناکام ہو رہے ہیں۔وہیںپاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ہفتے اپنے ریگولیٹری بورڈ کی میٹنگ بلائی ہے جس میں اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کپتانی کے متنازعہ مسئلے پر بات کی جائے گی۔ بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ صدر شہریارخان نے ابوظہبی والے واقعہ کے پیش نظر یہ میٹنگ بلائی ہے جب آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے سے ٹھیک پہلے مصباح الحق نے آرام کرنے کا فیصلہ کیا جس سے شاہد آفریدی نے کپتانی کی تھی۔ ایک ذرائع نے بتایا مصباح کی بیان بازی کے پیش نظر اب ٹسٹ ٹیم کی کپتانی بھی ایک مسئلہ بن گئی ہے۔مصباح خراب فارم یا دیگر وجوہات سے اپنا اعتماد کھو بیٹھے ہیں۔